ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کیپٹن امریندر کی والدہ کی حالت مستحکم

کیپٹن امریندر کی والدہ کی حالت مستحکم

Wed, 15 Mar 2017 21:57:28    S.O. News Service

چندی گڑھ، 15/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے اگلے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ کی والدہ مہیندر کور(95)کی حالت مستحکم ہے، طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں کل رات پی جی آئی ایم ای آر میں داخل کروایا گیا تھا۔پہلے کور کو پٹیالہ کے ایک پرائیوٹ اسپتا ل میں داخل کروایا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں یہاں پی جی آئی ایم ای آر میں گیسٹرواینٹرائٹس(معدے کی سوزش) محکمہ میں داخل کروایا گیا۔اسپتا ل کے ایک اہلکار نے کہاکہ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹر ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، دن میں ان کو نجی وارڈ میں رکھا گیا۔کور پٹیالہ سے کانگریس کی ممبرپارلیمنٹ رہ چکی ہیں،ان کے 75سالہ بیٹے کیپٹن امریندر سنگھ، جو کانگریس کی ریاستی اکائی  کے سربراہ بھی ہیں، پنجاب کے اگلے وزیر اعلی کے طور پر کل حلف لیں گے۔قابل ذکرہے کہ پنجاب کی 117رکنی اسمبلی میں کانگریس نے 77سیٹیں جیتی تھیں، انتخابات کے نتائج کا اعلان 11/مارچ کو ہوا تھا۔
 


Share: